جمعرات 30 جولائی 2026 - 18:50
شیخ ابراہیم زکزاکی کے شاگردوں نے نجف سے کربلا تک اربعین پیدل مارچ کا آغاز کر دیا

حوزہ/ حجۃالاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کے شاگردوں اور پیروکاروں کے ایک قافلے نے آج صبح نجف اشرف کے علاقے ثورۃ العشرین سے کربلائے معلیٰ کی جانب اربعین حسینی کے پیدل سفر کا آغاز کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃالاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کے شاگردوں اور پیروکاروں کے ایک قافلے نے آج صبح نجف اشرف کے علاقے ثورۃ العشرین سے کربلائے معلیٰ کی جانب اربعین حسینی کے پیدل سفر کا آغاز کر دیا۔

قافلہ صبح ساڑھے چھ بجے روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل اس سال کے اربعین قافلے کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علیو ترمیزی کادونا نے مختصر خطاب کرتے ہوئے عاشورا کے پیغام اور حضرت امام حسینؑ کے قیام کے مقاصد کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکائے قافلہ نے نظم و ضبط اور روحانی فضا کے ساتھ سفر کا آغاز کیا اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کے مصائب پر غم و اندوہ کا اظہار کیا۔ منتظمین کے مطابق اس پیدل سفر کا مقصد صرف اربعین کی یاد منانا نہیں بلکہ کربلا سے شام تک اہلِ بیتؑ کی اسیری کے دوران پیش آنے والی تکالیف کو عملی طور پر محسوس کرنا بھی ہے۔

زائرین راستے بھر نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور حسینی نعروں کی گونج میں کربلائے معلیٰ کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ عظیم اجتماعِ اربعین میں شرکت کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha